ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 11, 2024 9:47 AM

printer

آرجی کَر میڈیکل کالج کے، جونیئر ڈاکٹر کی آبروریزی اور قتل کیس کی سنوائی آج سے کولکاتا کی خصوصی عدالت میں شروع ہورہی ہے۔

مغربی بنگال میں، کولکاتا میں قائم آرجی کَر میڈیکل و اسپتال میں ایک جونیئر خاتون ڈاکٹر کی آبرو ریزی اور وحشیانہ قتل کا مقدمہ آج سے ایک خصوصی عدالت میں شروع ہوگا۔ مقدمے کی یہ کارروائی ایک فاسٹ ٹریک عدالت میں روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔ 9 اگست کی صبح، ایک جونیئر ڈاکٹر کی لاش آرجی کر اسپتال میں ملی تھی، جس کے 94 دن بعد مقدمے کی یہ کارروائی شروع ہورہی ہے۔ تحقیقات کے مرکزی بیورو CBI نے مقدمہ شروع کرنے سے 35 دن پہلے اس معاملے میں پہلی فرد جرم داخل کی تھی، جس میں سنجے رائے کو، آبرو ریزی اور قتل کے اس جرم میں اکیلا اصلی ملزم گردانا گیا تھا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں