بھارتیہ ریزرو بینک نے آج دو کے مقابلے چار کی اکثریتی رائے سے، پالیسی ریپوریٹ میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو لگاتار آٹھویں مہینے کیلئے بھی ساڑھے چھ فیصد ہے، جس کے نتیجے میں موجودہ جمع رقم SDF کی شرح چھ اعشاریہ دو پانچ فیصد برقرار ہے اور بینک شرح چھ اعشاریہ سات پانچ فیصد ہے۔
RBI نے فروری 2023 سے شرح سود جوں کی توں برقرار رکھی ہے۔
RBI نے کیش ریزرو ریشو CRR میں اعشاریہ پانچ صفر پوائنٹس کی کمی کرکے اسے چار فیصد کردیا ہے، تاکہ نقد رقم کی امکانی کمی کو دور کیا جاسکے۔ اس طرح ایک اعشاریہ ایک چھ لاکھ کروڑ روپے بینک فنڈز کو کام میں لایا جاسکے گا۔
RBI کی دسمبر کی مالی پالیسی سے متعلق میٹنگ کے بعد RBI کے گورنر جناب شکتی کانت داس نے افراط زر کے دباؤ کے دوران قیمتوں کو استحکام دینے کے مرکزی بینک کے عزم کو دہرایا ہے۔×