کیرالہ میں آج اونم کا سب سے مبارک دن Thiruonam منایا جا رہا ہے۔ یہ ریاست کا سب سے بڑا ثقافتی تہوار ہے۔ دنیا بھر میں کیرالہ کے لوگ مذہبی وابستگی سے بالاتر ہوکر پورے جوش و خروش کے ساتھ یہ تہوار منا رہے ہیں۔
کیرالہ میں فصلوں کی کٹائی کا تہوار اونم ملیالم ماہ Chingam میں منایا جاتا ہے۔ یہ عقیدہ ہے کہ راجہ مہا بلی کی حکمرانی کے دوران ریاست کا سنہری دور تھا اور اپنی رعایہ سے ملنے کے لیے ان کی آمد کو اونم کے طور پر منایا جاتا ہے۔ جبکہ کیرالہ اپنا سب سے بڑا ثقافتی تہوار منا رہا ہے۔ سڑکوں پر لوگوں کا ہجوم ہے اور لوگ انتہائی خوش ہیں۔ اونم لوگوں کے ساتھ آنے، ایک دوسرے کو نیک خواہشیات اور تحائف دینے کا بھی موقع ہوتا ہے۔ اِس سال وائناڈ میں زمین کھسکنے سے ہونے والی تباہی کے مدِّ نظر ریاستی حکومت کی طرف سے سرکاری طور پر اونم کی تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔ اس بار اونم وائناڈ کے ساتھ یکجہتی کے طور منایا جا رہا ہے کیونکہ یہ امید اور تمام غیر موافق حالات پر قابو پانے اور مستقبل کو خوشحال بنانے کی علامت ہے۔
صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے اونم کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔ صدر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اونم ایک ایسا تہوار ہے جس میں کیرالہ کے ثقافتی ورثے اور روایت کو منایا جاتا ہے۔ صدر نے کہا کہ یہ تہوار فصل کی کٹائی کا تہوار ہے اور کیرالہ کی ثقافتی ورثے اور روایات کا جشن منانے کا موقع ہے۔ انھوں نے کسانوں کے تئیں اظہارِ تشکر کیا جو ملک کو خوراک فراہم کرنے کے لیے دن رات کام کرتے ہیں۔ صدر مرمو نے کہا کہ خوشحالی کے اِس تہوار سے سماجی بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیحے لوگوں کی حوصلہ افزائی بھی ہوتی ہے۔