آج BJP نے جھارکھنڈ میں آئندہ اسمبلی انتخابات کیلئے پانچ اہم نکات پر مبنی اپنا منشور ”پنچ پرن“ جاری کیا۔ جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے انچارج شیوراج سنگھ چوہان اور معاون انچارج ہیمنت بسوا سرما کی موجودگی میں مختصر منشور جاری کرتے ہوئے BJP کے ریاستی سربراہ بابولال مرانڈی نے کہا کہ “Gogo Didi” یوجنا کے تحت ریاست کی ہر خاتون کو ہرمہینے دو ہزار ایک سو روپئے دیئے جائیں گے۔ سبھی کنبوں کو LPG کا ایک سلینڈر 500 روپئے میں فراہم کیا جائے گا اور دو تہواروں کے موقع پر دو مفت سلینڈر دیئے جائیں گے۔ بے روزگار گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ نوجوانوں کو دو سال تک ہر مہینے دو ہزار روپئے ملیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پانچ برس میں روزگار کے پانچ لاکھ مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ دولاکھ 87 ہزار خالی سرکاری نوکریوں کو مقررہ وقت میں پُر کیا جائے گا۔
Site Admin | October 5, 2024 9:43 PM