18 ویں لوک سبھا کا پہلا اجلاس آج سے شروع ہوگا۔ اجلاس کے دوران نومنتخبہ ارکان کی حلف برداری اور تصدیق کی جائے گی۔ BJP کے سرکردہ ممبر پارلیمنٹ Bhartruhari Mahtab کو عبوری اسپیکر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ لوک سبھا کے نئے منتخب ارکان پارلیمنٹ کو حلف دلائیں گے۔ لوک سبھا کے نئے اسپیکر کا انتخاب بدھ کو کیا جائے گا۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو جمعرات کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گی۔ راجیہ سبھا کا اجلاس جمعرات کو ہی شروع ہوگا۔ پارلیمنٹ کا یہ اجلاس اگلے مہینے کی 3 تاریخ کو ختم ہوجائے گا۔×