ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 1, 2025 10:16 PM

printer

آج گرچیرولی پولیس کے سامنے انتہائی خطرناک نکسل لیڈر تراکا سمیت 11 نکسلیوں نے خود سپردگی کی

مہاراشٹر میں وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی موجودگی میں آج گرچیرولی پولیس کے سامنے انتہائی خطرناک نکسل لیڈر Tarraka سمیت 11 نکسلیوں نے خود سپردگی کی۔ جناب فڑنویس، نکسل سے متاثرہ ضلعے کے ایک دن کے دورے پر ہیں۔ خود سپردگی کرنے والے 11 خطرناک نکسلیوں میں سے 8 خاتون اور 3 مرد تھے۔ ڈنڈا کرانِیا ژونل کمیٹی کا سربراہ Tarraka پچھلے 34 برس سے ایک سرگرم نکسل لیڈر رہا ہے، اُس نے بھی آج خود سپردگی کی اور قومی دھارے میں شامل ہوگیا۔ خود سپردگی کرنے والے اِن تمام نکسلیوں کو ریاستی حکومت کی جانب سے 86 لاکھ روپے کی مالی امداد دی گئی ہے تاکہ وہ نارمل زندگی گزار سکیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں