آج کینسر سے متعلق بیداری کا قومی دن منایا جارہا ہے۔ یہ دن 2014 سے ہر سال 7 نومبر کو منایا جاتا ہے۔ اِس دن کو منانے کا مقصد کینسر کی روک تھام، شروعات میں اِس کا پتہ لگانے اور علاج کے بارے میں بیداری میں اضافہ کرنا ہے۔ اِس دن لوگوں کی اِس بات کے لیے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ میونسپل کلنک، سرکاری اسپتالوں اور مرکزی حکومت کی صحت سے متعلق اسکیموں کی سہولتوں کے تحت مفت اسکریننگ کا فائدہ اٹھائیں۔
Site Admin | November 7, 2024 2:23 PM