آج کیرالہ کے Malappuram ضلعے میں ایک 14 سال کے لڑکے میں Nipah وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کیرالہ کی وزارت صحت وینا جارج نے کہا ہے کہ پُنے کے وائرس کا پتہ لگانے کے قومی ادارے میں کیا گیا ٹیسٹ وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔ کیرالہ کی دو لیباریٹریوں میں کئے گئے ٹیسٹ بھی وائرس سے متاثر پائے گئے۔ اس لڑکے کا فی الحال کوزی کوٹ کے میڈیکل اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ریاست، کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے اور Nipah سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ Malappuram ضلعے میں ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔ جو رشتے دار اِس لڑکے قریبی رابطے میں تھے اُن کی بھی نگرانی کی جارہی ہے۔
Site Admin | July 20, 2024 9:43 PM