August 29, 2024 9:43 AM

printer

آج کھیلوں کا قومی دن منایا جارہا ہے۔

آج کھیلوں کا قومی دن منایا جارہا ہے۔ ہاکی کے ممتاز کھلاڑی میجر دھیان چندر کے یومِ پیدائش کی یاد میں یہ دن ہر سال 29 اگست کو منایا جاتا ہے۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے محکمے کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر کم از کم ایک گھنٹے کسی بھی ایسے کھیل میں حصہ لیں، جو گھر سے باہر کھیلا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کئے گئے ایک ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر مانڈویا نے کہا کہ Outdoor اسپورٹس میں لوگوں کے شامل ہونے سے Fit India Movement کو آگے لے جانے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے اِس نظریے سے ملک کو کھیلوں کی سمت بڑھنے میں رہنمائی حاصل ہوگی۔        ”کھیلے گا اِنڈیا، تبھی تو کھِلے گا اِنڈیا“

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں