ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 9, 2024 10:15 PM

printer

آج ڈاک کے عالمی دن کے موقع پر ڈاک کے محکمے نے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک خصوصی مجموعہ جاری کیا ہے

آج ڈاک کے عالمی دن کے موقع پر یونیورسل پوسٹل یونین کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر ڈاک کے محکمے نے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک خصوصی مجموعہ جاری کیا ہے۔ تین یادگاری ٹکٹوں پر مشتمل اِس مجموعے سے UPU سے بھارت کے مضبوط رابطوں اور اشتراک، اختراع اور سب کی شمولیت کی مشترکہ اقدار کی عکاسی ہوتی ہے۔ اِن سے فاصلوں کو کم کرنے، رابطوں کو آسان بنانے اور پوری دنیا میں لوگوں کو ایک دوسرے سے مربوط کرنے میں ڈاک خدمات کے اہم رول کا بھی اظہار ہوتا ہے۔ اِس موقع پر مواصلات کے مرکزی وزیر جیوتر ادتیہ سندھیا نے اپنے پیغام میں کہا کہ UPU کا کردار، ایک ایسی دنیا کی تشکیل میں انتہائی اہم رہا ہے جہاں مواصلات کی کوئی حد نہیں ہوتی۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ڈاک سے متعلق عالمی نظام میں انڈیا پوسٹ کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ ڈاک کے محکمے میں سکریٹری وَندیتا کول نے یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کے بعد نئی دلّی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے UPU کے تعاون کی اہمیت پر یہ کہتے ہوئے زور دیا کہ ڈاک خدمات میں عالمی اشتراک کو فروغ دینے میں اس کی روایت شاندار رہی ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں