ہاکی میں، چین کے شہر Hulunbuir میں آج مردوں کے ایشیائی چمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں موجودہ چمپئن بھارت اپنے تیسرے میچ میں ملیشیا کا سامنا کرے گا جو پچھلی بار دوسرے مقام پر رہا تھا۔
ہرمن پریت سنگھ کے زیر کمان بھارتی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں 6 پوائنٹ کے ساتھ سرفہرست ہے۔ چار مرتبہ کے چمپئن بھارت نے اپنے پہلے میچ میں میزبان چین کو تین-صفر سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں جاپان کو ایک کے مقابلے پانچ گول سے ہرایا تھا۔