آج چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلعے میں 25 ماؤ نوازوں نے خود سپردگی کی ہے۔ انہوں نے پولیس کے ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ اور CRPF کے DIG کے سامنے ہتھیار ڈالے۔ اِن ماؤ نوازوں پر کُل 29 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ اِن میں سے تین ماؤ نوازوں پر آٹھ – آٹھ لاکھ روپے، ایک ماؤ نواز پر تین لاکھ روپے، جبکہ دو دیگر ماؤ نوازوں پر ایک – ایک لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ پولیس کے سپرنٹنڈنٹ نے بتایا ہے کہ ہتھیار ڈالنے والے ماؤ نوازوں کو چھتیس گڑھ حکومت کی بازآباد کاری کی پالیسی کے تحت 25 – 25 ہزار روپے کی رقم فراہم کی گئی ہے۔
Site Admin | August 26, 2024 9:48 PM