ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 23, 2024 2:17 PM

printer

آج پیلی بھیت ضلعے میں اترپردیش اور پنجاب پولیس کی مشترکہ ٹیم کی قیادت میں ایک تصادم میں خالصتانی حامی تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

آج پیلی بھیت ضلعے میں، اترپردیش اور پنجاب پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے ایک مڈبھیڑ میں، تین خالصتان نواز  دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ایسا مانا جا رہا ہے کہ یہ دہشت گرد 19 دسمبر کو پنجاب کے گرداس پور ضلعے میں ایک پولیس چوکی پر ہوئے گرینیڈ حملے میں ملوث تھے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ اُسے خطے میں کچھ خالصتان نواز دہشت گردوں کے مشتبہ نقل و حمل کے بارے میں جانکاری حاصل ہوئی تھی۔ پولیس ٹیم نے انھیں پکڑنے کی کوشش کی لیکن انھوں نے پولیس والوں پر گولی چلانا شروع کردیا، پھر ایک مڈبھیڑ شروع ہوگئی۔ یہ مڈبھیڑ اُس جگہ ہوئی جو علاقہ Puranpur پولیس اسٹیشن کے تحت آتا ہے۔ فائرنگ میں دہشت گرد شدید طور پر زخمی ہوگئے اور انھیں علاج کیلئے CHC Puranpur اسپتال بھیجا گیا لیکن انھیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

ملزمین کی شناخت گرویندر سنگھ، ویریندر سنگھ اور Jasanpreet Singh کے طور پر کی گئی ہے، جن کا تعلق ممنوعہ تنظیم خالصتان کمانڈو فورس سے تھا۔ مڈبھیڑ کی جگہ سے  2 اے-کے رائفلیں اور دو Glock پسٹلس برآمد ہوئی ہیں۔پنجاب پولیس کے چیف گور یادو نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر بتای کہ یہ دہشت گرد گروپ پنجاب کے سرحدی علاقوں میں پولیس کی عمارتوں پر گرینیڈ حملوں میں ملوث ہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں