August 28, 2024 10:34 PM

printer

آج پیرس میں پیرالمپکس گیمس دو ہزار چوبیس شروع ہورہے ہیں۔

معذور افراد کے اولمپک کھیل پیرالمپکس کھیل 2024 کا آج پیرس میں باضابطہ آغاز ہوگا اور یہ 8 ستمبر تک جاری رہیں گے۔ آج رات بھارتی وقت کے مطابق ساڑھے گیارہ بجے افتتاحی تقریب شروع ہوگی۔ اِن کھیلوں میں بھارت کے کُل 84 پیرا athletes حصہ لے رہے ہیں۔ پیرالمپکس کی تاریخ میں یہ بھارت کا سب سے بڑا دستہ ہے۔ پیرس 2024 میں کھیلے جانے والے 22 کھیلوں میں سے 12 میں بھارتی کھلاڑی مقابلہ آرائی کریں گے۔ شارٹ پُٹ پھینکنے والے مشہور کھلاڑی اور 2022 کے ایشین پیرا گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنے والی بھاگیہ شری جادھو اور جیولِن پھینکنے والے عالمی ریکاڈ قائم کرنے والے سُمیت Antil پیرالمپکس 2024 میں بھارت کی جانب سے جھنڈا اٹھائیں گے۔ کرشنا ناگر، مردوں کے سنگلز کے بیڈمنٹن خطاب کو ایک بار پھر جیتنے کے خواہش مند ہیں۔

Avani Lekhara اور منیش نَروال نشانے بازی میں مقابلہ کریں گے۔ تیر اندازی، سائیکلنگ، Taekwondo، تیراکی اور ٹیبل ٹینس دیگر کھیل ہیں، جہاں کل سے بھارتی کھلاڑی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کریں گے۔ ایتھلیٹک کھیلوں کا مقابلہ جمعے سے شروع ہوگا، جس میں 38 بھارتی کھلاڑی حصہ لیں گے۔

معذوروں کا اولمپک کھیل 2024، 9 ستمبر کو ختم ہوگا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں