آج پورے ملک میں ہندی دِوس منایا جا رہا ہے۔ 1949 میں آج ہی کے دن آئین ساز اسمبلی نے دیوناگری رسم الخط میں ہندی زبان کو ملک کی سرکاری زبان کے طور پر اپنایا تھا۔ آج ہندی پوری دنیا میں وسیع پیمانے پر بولی والی زبانوں میں سے ایک ہے اور یہ 52 کروڑ سے زیادہ لوگوں کی پہلی زبان ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ آج نئی دلی میں سرکاری زبان کے 75برس مکمل ہونے کی تقریبات کے افتتاحی اجلاس اور چوتھے اکِھل بھارتیہ راج بھاشا سمّیلن سے خطاب کریں گے۔
سرکاری زبان کا محکمہ ہندی زبان کے سرکاری زبان بننے کے 75 برس مکمل ہونے کی یاد میں یہ کانفرنس منعقد کر رہا ہے۔ ہندی دوس کے موقع پر آج جناب شاہ راج بھاشا بھارتی رسالے کے ڈائمنڈ جوبلی خصوصی شمارے کا بھی اجرا کریں گے اور راج بھاشا گورو اور راج بھاشا کیرتی ایوارڈ بھی پیش کریں گے۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے آج ہندی دوس کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب شاہ نے کہا کہ سبھی بھارتی زبانیں ملک کے لیے باعث فخر ورثہ ہیں اور ان کو فروغ دیے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔
انھوں نے بات کو اجاگر کیا کہ سرکاری زبان ہندی کے ساتھ ہر ایک بھارتی شہری کا اٹوٹ رشتہ ہے۔