August 19, 2024 9:25 AM

printer

آج پورے ملک میں رکشا بندھن کا تہوار منایا جارہا ہے،صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی

بھائیوں اور بہنوں کے درمیان پیار و محبت کے خصوصی رشتے کا تہوار رکشا بندھن آج ملک بھر میں منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر بہنیں اپنے بھائیوں کی کلائی پر خوبصورت راکھی باندھتی ہیں اور ان کی خوشحالی، صحت و تندرستی کے لیے دعائیں کرتی ہیں۔ بھائی بھی اپنی بہنوں کی حفاظت اور ان کی مدد کا عہد کرتے ہیں اور انھیں تحائف دیتے ہیں۔

دلی میں Delhi Metro Rail Corporation, DMRC نے آج رکشا بندھن کے موقع پر مسافروں کی زیادہ تعداد کے مد نظر اضافی ٹرینوں کا بندوبست کیا ہے۔

مسافروں کی سہولت کے لیے DMRC نے ان سے موبائل ایپس جیسے DMRC Momentum 2.0، Whatsapp، PayTM اور ONE Delhi  کا استعمال کرنے پر زور دیا ہے تاکہ ٹکٹ ونڈو پر بھیڑ سے بچنے کے لیے، آن لائن QR ٹکٹ خریدے جا سکیں۔

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ رکشا بندھن بھائیوں اور بہنوں کے درمیان ایک منفرد رشتے کو یاد رکھنے کا تہوار ہے، جس سے محبت اور باہمی اعتماد کو مضبوطی ملتی ہے۔

صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ یہ تہوار مذہبی اور ثقافتی حدوں سے اوپر اٹھ کر ملک میں کثرت میں وحدت کی عکاسی کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس تہوار سے خواتین کی حفاظت کے ہمارے عزم کو اور تقویت ملتی ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں