ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 25, 2025 10:04 AM | National Voters Day

printer

آج پورے ملک میں، ووٹروں کا 15 واں قومی دن منایا جا رہا ہے۔

آج پورے ملک میں، ووٹروں کا 15 واں قومی دن منایا جا رہا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نئی دلّی میں منعقد ہونے والی مرکزی تقریب میں شرکت کریں گی۔ قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال، اعلیٰ انتخابی کمشنر اور انتخابی کمشنروں کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ تقریب میں، انتخابی بندوبست کے اداروں کے سربراہان اور نمائندگان بھی شرکت کریں گے، جنہوں نے ایک روزہ کانفرنس کے دوران دنیا بھر میں انتخابی بندوبست میں بڑے معاملات کا سامنا کیا ہے۔ یہ کانفرنس کل ختم ہوئی ہے۔

تقریب میں صدر جمہوریہ، ریاستی اور ضلعی افسران کو بہترین انتخابی طور طریقوں کے ایوارڈز عطا کریں گی۔ یہ ایوارڈز اُنہیں خوش اسلوبی سے انتخابات منعقد کرائے جانے کو یقینی بنانے میں اُن کی مثالی کوششوں کے صلے میں دیے جائیں گے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں