ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 21, 2024 2:51 PM

printer

آج پوری دنیا میں یوگ کا بین الاقوامی دن منایا جارہا ہے

آج پوری دنیا میں یوگ کا بین الاقوامی دن منایا جارہا ہے۔ لہٰذا دلی میں مرکزی وزیروں اور افسران نے، تندرستی اور دماغی صحت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے یوگ کا اہتمام کیا۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے، اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری سنجے جاجو کے ساتھ لودھی گارڈن میں یوگاسن کئے۔یوگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ یوگ، بھارتی تہذیب کا ایک بے مثال ہنر ہے اور وزیراعظم نریندر مودی نے اِسے دنیا بھر میں یوگ کو پسند کرنے والے افراد کو تحریک دے کر، اِسے عالمی سطح پر مقبول بنانے میں مدد دی ہے کہ یہ پرجوش افراد یوگ کو اپناکر اپنی زندگیوں اور برادریوں میں مثبت تبدیلی لائیں۔

انھوں نے کہا کہ بھارت، خوش نصیب ہے کہ اِس کی یوگ کی روایت، بین الاقوامی سطح پر اپنالی گئی ہے۔

وزیرصحت جے پی نڈا نے، یمنا اسپورٹس کمپلیکس میں یوگ کی ایک اجتماعی تقریب میں شرکت کی۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں یوگ دنیا کے کونے کونے میں پہنچ گیا ہے۔ جناب نڈا نے لوگوں سے کہا کہ وہ یوگ کو اپنی صحت بخش زندگی کے لئے ایک عادت بنالیں۔وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے بھی دیگر سفارتکاروں کے ساتھ یوگ کیا۔ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے ملینیم پارک میں یوگ کے بین الاقوامی دن کی تقریبات کی قیادت کی۔

مرکزی وزیر جتیندر سنگھ، وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری  پی کے مشرا اور دیگر افسران کے ساتھ نئی دلی میں وزیراعظم کے دفتر میں یوگ کے ایک پروگرام میں شرکت کی۔نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر منسکھ مانڈویا، زراعت اور کسانو کی بہبود کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان، دلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ، مرکزی وزرا پرہلاد جوشی، ایچ ڈی کمارا سوامی، بی ایل ورما، فوج کے نامزد سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اُپیندر دویویدی اور بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی نے بھی آج صبح قومی راجدھانی میں مختلف جگہوں پر یوگاسن کئے۔x

منی پور کی راجدھانی امپھال میں، یوگ کا بین الاقوامی دن آج صبح راج بھون میں منایا گیا۔ اس کی قیادت گورنر محترمہ Anusuyi Uikey نے کی۔ انھوں نے راج بھون کے افسرا، عملے اور حفاظتی اہلکاروں کے ساتھ یوگ آسن کئے۔ یوگ کے دن کی تقریبات ریاست میں مختلف جگہوں پر بھی منائی گئی۔x

ناگالینڈ میں بھی آج یوگ کے دسویں بین الاقوامی دن کی تقریبات منائی گئیں۔ اس موقع پر ریاست کے مختلف محکموں، غیر سرکاری تنظیموں اور آسام رائفل نے مختلف جگہوں پر مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا۔

کوہیما میں، نوجوانوں کے وسائل اور کھیلوں کے محکمے نے، صحت و خاندانی بہبود کے ڈائریکٹوریٹ کے تحت، قومی آیوش مشن کے ساتھ مل کر آج صبح IG اسٹیڈیم میں یوگ کی تقریب کا اہتمام کیا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں