آج پوری دنیا میں کرسمس منایا جارہا ہے۔ عیسیٰ مسیح کے یوم پیدائش کو پوری دنیا میں عیسائی برادری کرسمس کے طور پر مناتی ہے۔ اس موقع پر لوگ اپنے گھروں کو کرسمس کے درخت، رنگ برنگے چمکدار تاروں اور روشنیوں سے سجاتے ہیں اور تحائف کا لین دین کرتے ہیں۔ سبھی گرجا گھروں میں کرسمس سے متعلق خصوصی خدمات اور تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔ گوا میں بھی کرسمس پورے مذہبی عقیدت اور جوش وخروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر گوا کے گورنر پی ایس سری دھرن پِلّئی اور وزیراعلیٰ پرمود ساونت نے گوا کے عوام کو کرسمس کی مبارک باد دی ہے۔×
Site Admin | December 25, 2024 3:21 PM | Christmas