آج پریاگ راج مہا کمبھ میں بسنت پنچمی کے موقع پر دن میں 12 بجے تک ایک کروڑ 25 لاکھ سے زیادہ عقیدت مند پوِتر ڈبکی لگاچکے ہیں۔ مہا کنبھ کا تیسرا امرت اسنان جاری ہے اور لاکھوں عقیدت مند اب بھی سنگم میں پوتر ڈبکی لگانے کیلئے آرہے ہیں۔ آج صبح بڑی تعداد میں لوگوں نے گنگا آرتی میں شرکت کی۔ پہلے دو امرت اسنان، 14 جنوری مکر سکرانتی اور 29 جنوری مونی اماوسیہ کے موقع پر ہوئے تھے۔ مہاکنبھ میلہ، جو 13 جنوری کو شروع ہوا تھا، دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماعات کی حیثیت سے تسلیم کیا گیا ہے اور پہلا امرت اسنان 14 جنوری مکر سکرانتی کے موقع پر ہوا تھا۔ 36 کروڑ سے زیادہ عقیدت مند اب تک پوتر ڈبکی لگاچکے ہیں۔
Site Admin | February 3, 2025 2:56 PM
آج پریاگ راج مہا کمبھ میں بسنت پنچمی کے موقع پر دن میں 12 بجے تک ایک کروڑ 25 لاکھ سے زیادہ عقیدت مند پوِتر ڈبکی لگاچکے ہیں
