آج پردھان منتری آواس یوجنا گرامین کے 8 برس مکمل ہونے کے موقع پر دیہی ترقی کی وزارت نے اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ یہ اسکیم دیہی بھارت کو بااختیار بنانے، سماجی مساوات کو فروغ دینے اور حاشیہ پر رہ رہی برادریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی خاطر ایک تحریک ہے۔
وزارت نے مزید کہا ہے کہ اس اہم اسکیم کے تحت سبھی مستحق بے گھر افراد کو ضروری سہولیات کے ساتھ پکے مکانات فراہم کئے جارہے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت آئندہ پانچ برس میں کُل تین لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے دو کروڑ مزید مکانات تعمیر کئے جائےں گے۔X