June 17, 2024 9:06 AM | India US iCET

printer

آج نئی دلی میں،بھارت اور امریکہ کے درمیان اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے متعلق پیشرفت کے بارے میں دوسری میٹنگ شروع ہوگی

 

بھارت اور امریکہ کے درمیان اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز iCET سے متعلق پیشرفت کے بارے میں دوسری سالانہ میٹنگ آج نئی دلی میں شروع ہوگی۔ اس دو روزہ میٹنگ کے دوران قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور اُن کے امریکی ہم منصب Jake Sullivan، پورے بھارت-امریکہ دفاعی تعلقات کے منظر نامے کا جائزہ لیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ iCET میٹنگ میں اصل توجہ اُن سبھی پروجیکٹوں کا جامع طور پر جائزہ لینے پر رہے گی، جن کے بارے میں 31جنوری 2023 کو واشنگٹن میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ ان موضوعات میں،Tejas Mark دوئم جنگجو طیاروں کیلئے GE-414جیٹ انجن سے متعلق ٹیکنالوجی کی منتقلی بھی شامل ہے۔

امید ہے کہ جناب ڈوبھال اور جناب Sullivan، دوطرفہ دفاعی صنعتی تعاون سے متعلق ایک خاکے پر بھی بات چیت کریں گے۔اس خاکے کا مقصد جیٹ انجنوں، دشمن کو ڈھونڈ کر اُس پر وار کرنے والے ہتھیاروں اور دیگر اہم ہتھیاروں کی تیاری کے مشترکہ کام میں تیزی لاناہے۔

امید ہے کہ بھارت اور امریکہ، بھارت میں، سیمی کنڈکٹر کی، حالات سے مطابقت رکھنے والی سپلائی چین بنانے کیلئے مشترکہ پروجیکٹوں کی گنجائش تلاش کریں۔ امید ہے کہ خلا کے شعبے میں تعاون، کوانٹم کمپیوٹنگ اور اگلے دور کے ٹیلی مواصلات پر بھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔جناب Sullivan، ڈپٹی سکریٹری آف اسٹیٹ Kurt Campbell اور دیگر سرکردہ افسران کے ساتھ، وزیراعظم نریندرمودی اور وزیرخارجہ ایس جے شنکر سے بھی ملاقات کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں