آج نئی دلّی کے راشٹرپتی بھون کمپلیکس میں ”Wings to our Hopes“ جلد۔ ایک نامی کتاب کا اجرا کیا گیا جو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے منتخب تقاریر کا مجموعہ ہے۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کتاب کے e-version سمیت ہندی اور انگریزی نسخے کا اجرا کیا۔ اِس موقع پر اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن بھی موجود تھے۔ ”کہانی راشٹرپتی بھون کی“ اور ”راشٹرپتی بھون ہیریٹیج میٹس دی پرزنٹ“ نامی دو اور کتابوں کا بھی اجرا کیا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب چوہان نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے سفر کا ذکر کیا اور کہا کہ انھوں نے سماج اور خاص طور پر کمزور طبقے کی بہتری کیلئے اپنی زندگی وقف کر دی ہے۔
تقریب کے دوران اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ایل مروگن نے کتاب کی منفرد خصوصیات کو اجاگر کیا اور اِنہیں پختہ دستاویز قرار دیا جو آئندہ کی نسلوں کیلئے کار آمد ثابت ہوگی۔
Site Admin | July 18, 2024 10:06 PM