آج نئی دلّی میں دو روزہ Akashvani Music Concert – 2024 کا آغاز ہوا۔ یہ Concert آکاشوانی کے رنگ بھون آڈیٹوریم میں منعقد کیا جارہا ہے۔ معروف فنکار اِس میوزک Concert میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ان میں پنڈت راجیندر پرسنّا اور پنڈت جے تیرتھ Mevundi شامل ہیں۔ پنڈت وشو موہن بھٹ، پنڈت سلیل بھٹ، پنڈت سجن مشرا اور سورانش مشرا جیسے ماہر فنکار کَل اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
دلّی کے علاوہ Akashvani Music Concert مختلف دیگر شہروں میں بھی الگ الگ تاریخوں میں منعقد کیا جارہا ہے۔ اِن شہروں میں حیدرآباد، پٹنہ، جموں، شیلانگ، امپھال، کٹک، بنگلورو، بھوپال، چنئی اور رانچی شامل ہیں۔
عوامی خدمات کے ایک نشریاتی ادارے کے نظریات پر پوری مضبوطی کے ساتھ اپنی بنیادوں پر قائم آکاشوانی نے بھارت کی ثقافت کو پروان چڑھانے اور اِس کی متنوع ثقافت کی پاسداری میں اہم ترین رول ادا کیا ہے۔
Site Admin | August 3, 2024 9:30 PM