ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 2, 2024 4:49 PM

printer

آج نئی دلّی میں بھارت اور تھائی لینڈ کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے تعلقات، کثیر ملکی تعاون اور علاقائی واقعات پر تبادلۂ خیال کیا۔

تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ Maris Sangiambongsa نے آج نئی دلی میں وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے ملاقات کی۔ وہ بھارت کے چار روزہ دورے پرہیں۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر ڈاکٹرجے شنکرنے کہا کہ تھائی لینڈ کے وزیرخارجہ کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان طویل عرصے سے جاری تاریخی اور ثقافتی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے بھارت تھائی لینڈ تعلقات، کثیررخی تعاون اورعلاقائی ترقی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں