عیدمیلاد النبی، جو پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلعم کا یوم پیدائش ہے، آج ملک کے مختلف حصوں میں پوری مذہبی عقیدت سے منایا جارہا ہے۔ اِس موقع پر میلاد کی محفلیں اور سیرت کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں حضرت محمد صلعم کی تعلیمات اور اُن کی زندگی کے واقعات بیان کئے جائیں گے۔
اس موقع پر جلوسوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے شہریوں خاص طور پر مسلم برادری کو، عید میلاد النبی پر مبارکباد دی ہے۔