September 5, 2024 11:13 AM

printer

آج ملک بھر میں یوم اساتذہ منایا جا رہا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، 82 اساتذہ کو قومی ایوارڈس عطا کریں گی۔

آج ملک بھر میں یومِ اساتذہ منایا جا رہا ہے۔ یہ دن سابق صدر اور ماہرِ تعلیم ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کے یوم پیدائش پر منایا جاتا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج نئی دلی کے وگیان بھون میں 82 اساتذہ کو قومی ایوارڈس عطا کریں گی۔ آکاشوانی دلّی شام چار بج کر دس منٹ سے تقریب کو براہِ راست نشر کرے گا۔ اِسے ایم ایف گولڈ، اندرپرستھ اور آکاشوانی  Live  نیوز 24×7 پر سنا جا سکتا ہے۔

 یہ پروگرام آکاشوانی کے یوٹیوب چینل، آکاشوانی AIR، پر بھی براہِ راست نشر کیا جائے گا۔ تعلیم کی وزارت کا اسکولی تعلیم اور خواندگی کا محکمہ ملک کے بہترین اساتذہ کو قومی ایوارڈس سے سرفراز کرنے کے لیے اساتذہ کے دن کے موقع پر ہر سال ایک قومی سطح کی تقریب منعقد کرتا ہے۔ قومی ایوارڈس کا مقصد، ملک میں اساتذہ کی منفرد خدمات کا اعتراف کرنا اور اُن اساتذہ کو اعزاز بخشنا ہے، جنھوں نے اپنی عہد بستگی اور صنعت کے ذریعے نہ صرف اسکولی تعلیم کے معیار کو بہتر بنایا ہے بلکہ اپنے طلبا کی زندگیوں کو بھی خوبصورت بنایا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں