September 7, 2024 2:49 PM

printer

آج ملک بھر میں گنیش چترتھی کا تہوار پوری عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہاہے

آج ملک بھر میں گنیش چترتھی کا تہوار پوری عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہاہے۔ یہ دن بھگوان گنیش کی پیدائش کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ بھگوان گنیش کو  عقل و دانش، خوشحالی اور خوش قسمتی کی علامت مانا جاتا ہے۔ اِس دس روزہ تہوار کے دوران لوگ اپنے گھروں میں بھگوان گنیش کی مورتیاں لگاتے ہیں اور اُن کی پوجا کرتے ہیں۔گنیش چترتھی، مہاراشٹر کا ایک بڑا تہوار ہے، جسے لوگ بڑے جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں۔اِس موقع پر صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام کو مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ ملک کے کئی حصوں میں یہ تہوار اجتماعی خوشی اور مسرت کے ساتھ منایا جاتا ہے، جو سماجی ہم آہنگی کی ایک خوبصورت مثال ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی عوام کو دِلی مبارکباد دی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں