آج پورے ملک میں پریس کا قومی دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن سماج میں ایک آزادانہ اور ذمہ دار پریس کے لازمی رول کی عزت افزائی کے لیے منایا جاتا ہے۔
1966 میں آج ہی کے دن پریس کونسل آف انڈیا نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ پریس کا اعلیٰ معیار برقرار رہے اور وہ کسی بھی طرح کے بے جا دباؤ میں نہ آئے ایک اخلاقی نگراں کے طور پر اپنا کام شروع کیا تھا۔
اس دن نہ صرف پریس کی حصولیابیوں کا جشن منایا جاتا ہے بلکہ ایک زیادہ باخبر اور شفاف سماج کی تعمیر کے تئیں اس کی ذمہ داری کا احساس بھی پیدا کیا جاتا ہے۔ اس دن کے اعتراف میں مختلف سرگرمیاں جیسے صحافت میں عمدہ کارکردگی کے لیے قومی ایوارڈ اور Souvenir کا اجرا جیسے پروگرام شامل ہیں۔
اس سال کے پریس کے قومی دن کے موقع پر اطلاعات و نشریات کے مرزی وزیر اشونی ویشنو نئی دلی میں ایک تقریب سے خطاب کریں گے۔×