ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 15, 2024 9:24 AM

printer

آج ملک بھر میں مذہبی عقیدت اور جوش خروش کے ساتھ گرو نانک جینتی منائی جارہی ہے

آج ملک اور پوری دنیا میں، پوری مذہبی عقیدت کے ساتھ گرونانک جینتی یا Gurpurab منایا جارہا ہے۔ سکھوں کے پہلے گرو، گرونانک دیوجی کے یوم پیدائش پر یہ تہوار منایا جاتا ہے، جنہوں نے سکھ مذہب کی بنیاد ڈالی۔ اس سال گرو نانک دیو جی کی 555 ویں سالگرہ ہے۔ آج دنیا بھر میں عقیدت اَرداس کررہے ہیں۔

پنجاب میں امرتسر میں شری ہرمیندرصاحب اور دیگر گرودواروں میں سبھی مذاہب کے سینکڑوں عقیدت مند کیرتن میں شامل ہورہے ہیں۔ سکھوں کے 10 گروؤں میں سے پہلے گرونانک دیوجی 1469 میں Rai Bhoi Di Talwandi میں پیدا ہوئے، جو اب پاکستان میں ننکانہ صاحب کے طور پر جانا جاتا ہے۔ گرونانک دیو جی کی تعلیمات امن وآشتی، مساویانہ سلوک اور قومی ہم آہنگی کا درس دیتی ہیں۔

صدر جمہوریہ دروپتی مرمو نے پرکاش پَرو کے موقع پر لوگوں کو مبارک باد دی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ گرونانک دیوجی نے سبھی کو اپنی سماجی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے ایثار وقربانی اور علم کے حصول کیلئے روحانیت کا راستہ اختیار کرنے کی ترغیب دی۔ نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے بھی سب کو مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ گرونانک دیوجی کی تعلیمات سے تحریک حاصل کرتے ہوئے سچائی، ہم آہنگی اور اتحاد کے اصولوں کی خاطر خود کو پھر سے وقف کرنے کا عہد کریں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں