ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 31, 2025 11:28 AM

printer

آج ملک بھر میں عید الفطر کا تہوار منایا جا رہا ہے۔ یہ تہوار رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام پر منایا جاتا ہے۔

  1.  
  2. آج ملک کے مختلف حصوں میں مذہبی عقیدت اور جوش و جذبے کے ساتھ عید الفطر کا تہوار منایا جا رہا ہے۔ یہ تہوار رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام پر منایا جاتا ہے۔
  3. عقیدتمند عیدگاہوں اور بڑی مساجد میں عید کی نماز ادا کر رہے ہیں۔ دلّی میں جامع مسجد، فتح پوری مسجد اور شاہی عیدگاہ میں عید کی نماز ادا کی جارہی ہے۔
  4. اِس موقع پر سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔
  5. صدر جمہوریہ اور نائب صدر جمہوریہ نے عید الفطر کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے اِس بات پر زور دیا ہے کہ یہ تہوار بھائی چارے، تعاون اور پیار و محبت کے جذبے کو مضبوطی فراہم کرتا ہے۔ صدر جمہوریہ نے اِس امید کا اظہار کیا کہ یہ تہوار سبھی کیلئے امن، ترقی اور خوشی لے کر آئے گا اور ایک مثبت طریقہئ کار کے ساتھ آگے بڑھنے کیلئے قوت فراہم کرے گا۔
  6. نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے کہاکہ عید الفطر کا تہوار ثقافتی تنوع سے حاصل ہونے والی قوت اور اُن مشترکہ رشتوں کی یاد دہانی کراتی ہے جو افراد کو جوڑتی ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں