ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 24, 2025 2:47 PM

printer

آج ملک بھر میں بچیوں کا قومی دن منایا جارہا ہے۔ وزیراعظم نے بچیوں کو بااختیار بنانے کے حکومت کے عزم کو دوہریا ہے اور بچیوں کیلئے بہت سے موقعے فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے

آج پورے ملک میں بچیوں کا قومی دن منایا جارہا ہے، جس میں سماج میں بچیوں کے حقوق، تعلیم، صحت اور حفاظت کے بارے میں بیداری میں اضافہ کرنے پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔ یہ دن ہر سال 24 جنوری کو منایا جاتا ہے، جس کا مقصد ہر ایک بچی کے ساتھ عزت و وقار کا رویہ رکھنے کی یاد دہانی کرانا اور اِس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اُنہیں بڑھنے، پڑھنے اور نمایاں کام کرنے کیلئے برابری کے موقعے فراہم کئے جائیں۔ اِس دن ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘ اسکیم کی سالگرہ بھی ہوتی ہے، جس کا آغاز وزیراعظم نریندر مودی نے 2015 میں کیا تھا۔ اِس پہل کا مقصد بچیوں کو رحمِ مادر میں ہی ہلاک کردینے، بچیوں کی شادی اور صنفی تفریق جیسے سنگین مسائل کا خاتمہ کرنا نیز بچیوں کی تعلیم، صحت اور حفاظت میں اضافہ کرنا ہے۔

2025 کے بچیوں کے قومی دن کا موضوع ہے: ”ایک تابناک مستقبل کیلئے بچیوں کو بااختیار بنانا“

اِس موضوع کے تحت بچیوں کو برابری کے موقعے فراہم کرنے کی ضرورت کو اُجاگر کرناہے تاکہ وہ سماج میں اپنے رول کو دوبارہ منظم کرتے ہوئے اپنے مستقبل کی طرف بڑھ سکیں اور اُسے تشکیل دے سکیں۔

بچیوں کا قومی دن، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے بھارت میں پہلی بار 2008 میں منایا تھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بچیوں کے قومی دن کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ حکومت نے تعلیم، ٹیکنالوجی، ہُنر، صحت کی دیکھ بھال جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کی ہے، جس سے بچیوں کو بااختیار بنانے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پُر عزم ہے کہ بچیوں کے خلاف کسی طرح کی تفریق نہ ہو۔ جناب مودی نے بچیوں کو بااختیار بنائے جانے کے عمل کو جاری رکھنے کے حکومت کے عزم کو بھی دوہریا اور اُن کے وسیع موقعے فراہم کرنے کا یقین دلایا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو سبھی میدانوں میں بچیوں کی کامیابیوں پر فخر ہے اور اُن کے اِن کارناموں سے ہر ایک کو تحریک حاصل ہوتی رہے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں