آج ملک بھرمیں گووردھن پوجا منائی جارہی ہے۔ صدیوں سے دیوالی کے دوسرے دن گووردھن پوجا منائے جانے کی روایت رہی ہے۔ گووردھن پوجا بارش کے دیوتا بھگوان اندر پر بھگوان کرشن کی فتح کی یاد میں منائی جاتی ہے۔ مذہبی رسومات کے مطابق گھر کے دروازے کے باہر گائے کے گوبر سے گووردھن پربت بنائے جاتے ہیں اور لوگ اس دن گائے کی پوجا کرتے ہیں۔ یہ دن انّاکُٹ کے طور پر بھی منایاجاتا ہے۔ اس مبارک دن کے موقع پرعقیدت مند خصوصی پوجا کا اہتمام کرتے ہیں۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہموطنوں کو مبارک باد دی ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب شاہ نے کہا کہ بھگوان کرشن نے گووردھن پہاڑ کے ذریعہ نہ صرف بنی نوع انسان، بلکہ پوری دنیا کی حفاظت کی۔ انہوں نے دعا کی کہ بھگوان کرشن کا آشیرواد سبھی کو حاصل ہو۔ ××