ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 29, 2024 9:38 PM

printer

آج لگاتار چوتھے دن پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی میں رخنہ اندازی کی گئی

آج لگاتار چوتھے دن پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی میں رخنہ اندازی کی گئی۔ ایک مشور و معروف کاروباری گروپ کے خلاف رشوت کے مبینہ الزامات سمیت مختلف معاملات پر اپوزیشن کے شور و غل کے بعد لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی، دن بھر کیلئے ملتوی کر دی گئی۔
لوک سبھا کی کارروائی پہلی بار ملتوی کیے جانے کے بعد جب دوپہر 12 بجے دوبارہ شروع ہوئی تو کانگریس، DMK، سماجوادی پارٹی اور دیگر پارٹیوں کے اپوزیشن ممبران، ایوان کے وسط میں جمع ہوگئے اور نعرے لگانے لگے۔ اپوزیشن ارکان کی جانب سے ملتوی کیے جانے کے پیش کیے گئے نوٹس کو مسترد کرتے ہوئے پریسائڈنگ آفیسر نے ممبران سے زور دے کر کہا کہ وہ تعمیری کردار ادا کریں۔
البتہ اپوزیشن ممبران نے اُن کی بات نہیں سنی اور پریسائڈنگ آفیسر نے ایوان کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کر دی۔ اِس سے قبل جب آج صبح ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو اپوزیشن کے ممبرانِ پارلیمنٹ نے نعرے لگانا شروع کر دیا۔ اسپیکر اوم برلا کی اِن اپیلوں کے باوجود کہ وقفہئ سوالات کی کارروائی کو بلا رکاوٹ چلنے دیں، شور و غل جاری رہا۔
شور و غل کے دوران اسپیکر نے ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک کیلئے ملتوی کر دی۔راجیہ سبھا میں آج صبح جب ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو صدر نشیں جگدیپ دھنکھڑ نے اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان کی جانب سے پیش کردہ ملتوی کیے جانے کے نوٹس کو مسترد کر دیا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ ایک مشہور و معروف کاروباری گروپ کے خلاف رشوت کے مبینہ معاملے اور دیگر معاملات پر بحث کی اجازت دی جائے۔ جناب دھنکھڑ نے کہا کہ ضابطہ نمبر 267 کو ایوان کی کارروائی میں رخنہ اندازی کا ایک نظام تیار کرنے کیلئے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مستقل رخنہ اندازی پر غم و غصے کا اظہار کیا۔ شور و غل کے دوران صدر نشیں نے ایوان کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کر دی۔ اب ایوان کی کارروائی اگلے ماہ کی 2 تاریخ کو ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں