آج لوک سبھا میں، بھارت کے آئین کے 75 سال کے شاندار سفر پر خصوصی مباحثہ دوبارہ شروع ہوگا۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج لوک سبھا میں، بحث کا جواب دیں گے۔
کل لوک سبھا میں، آئین کے بارے میں ایک دو روزہ مباحثہ شروع ہوا تھا۔ مباحثے کا آغاز کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارتی آئین نے، سماجی، اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی زندگی کے سبھی پہلوؤں پر بات کر کے ملک کی تعمیر کے لیے راستہ ہموار کیا۔
جناب سنگھ نے کانگریس پر مبہم طریقے سے حملہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں، آئین کو کسی خاص پارٹی کے تعاون کے طور پر پیش کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں۔
S/B Rajnath Congress
کانگریس کی، پرینکا گاندھی واڈرا نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ آئین، ایک ایسی ڈھال ہے، جو شہریوں کو محفوظ رکھتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ انصاف، اتحاد اور اظہارِ رائے کے حق کے لیے ایک ڈھال ہے۔ محترمہ واڈرا نے برسرِ اقتدار پارٹی پر، اِس حفاظتی ڈھال کو ختم کرنے کی کوششوں کا الزام لگایا۔
سماجوادی پارٹی کے اکھیلیش یادو نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ آئین، جمہوریت کی روح ہے۔
S/B Akhilesh Yadav
راجیہ سبھا میں، آئین پر خصوصی مباحثہ پیر اور منگل کو کیا جائے گا۔ امید ہے کہ وزیر اعظم مودی راجیہ سبھا میں منگل کو اِس بحث کا جواب دیں۔×