آج لبنان کے جنوبی شہر Nabatieh میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں ایک مقامی میئر سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے آس پاس کے علاقوں کو بھی نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اُس نے Nabatieh علاقے میں درجنوں ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور زیر زمین بنیادی ڈھانچے کو نیست و نابود کر دیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کی جانب سے لبنان میں جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کیے جانے کے بعد یہ حملے کیے گئے ہیں۔ اِس سے متعلق ایک واقعے میں حزب اللہ نے کہا ہے کہ اُس نے شمالی اسرائیل کے Karmiel کی جانب سے کئی راکٹ داغے ہیں۔ x
Site Admin | October 16, 2024 9:41 PM