ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

آج قومی راجدھانی دلی میں کرتوے پتھ پر یوم جمہوریہ پریڈ کی مکمل ڈریس ریہرسل ہوگی۔

آج قومی راجدھانی دلی میں کرتوے پتھ پر یوم جمہوریہ پریڈ کی مکمل ڈریس ریہرسل ہوگی۔ پریڈ ریہرسل صبح ساڑھے دس بجے وجے چوک سے شروع ہوگی اور لال قلعے تک جائے گی۔ فل ڈریس ریہرسل کے دوران T90  ٹینک، Nagمیزائل سسٹم، اور پناکا راکٹ سسٹم نیز ملک کی فوجی طاقت کی نمائش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ مسلح فورسز کے مختلف مارچنگ دستے اور مختلف ریاستوں کی جھانکیاں پیش کی  جائیں گی۔ اس پریڈ کو بلا رکاوٹ یقینی بنانے کے لیے قومی راجدھانی میں ٹریفک کا وسیع تر بندوبست کیا گیا ہے۔

دلی پولیس کے مطابق، ریہرسل کے دوران مسافروں کے لیے دلی میٹرو خدمات دستیاب رہیں گی اور سبھی اسٹیشنز عوام کے لیے کھلے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں