ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 14, 2025 10:50 PM

printer

آج قوم، بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو ان کے یومِ پیدائش کے موقعے پر ملک بھر میں مختلف تقریبات کے ذریعے اور اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے یاد کر رہی ہے

آج قوم، بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو ان کے یومِ پیدائش کے موقعے پر ملک بھر میں مختلف تقریبات کے ذریعے اور اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے یاد کر رہی ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکڑ،  وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کیے۔ راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش، BJP صدر جے پی نڈا، کانگریس لیڈر ملک ارجن کھڑگے اور راہل گاندھی، مرکزی وزیروں، قانون سازوں اور عوامی نمائندوں نے بھی  خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر جمہوریہ مرمو نے بابا صاحب کو شاندار صلاحیتوں کی حامل شخصیت قرار دیا، جنہوں نے مشکلات پر جیت حاصل کرتے ہوئے دنیا بھر میں احترام حاصل کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابا صاحب تعلیم کو سماجی تبدیلی کیلئے ایک اہم وسیلہ سمجھتے تھے۔ صدر جمہوریہ نے عوام پر زور دیا کہ وہ مساوات اور سماجی ہم آہنگی کے ان کے نظریات پر کاربند رہیں۔

بھارتی آئین کے معمارِ اعلیٰ ڈاکٹر امبیڈکر کو سماجی انصاف، قانون اور حاشیے پر رہنے والی برادری کو بااختیار بنانے کیلئے ان کی خدمات کیلئے یاد کیا جاتا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں