ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 31, 2025 9:40 AM | Parliament Session

printer

آج صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی جانب سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے ساتھ آج بجٹ اجلاس کا آغاز ہوگا۔

آج صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی جانب سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے ساتھ آج بجٹ اجلاس کا آغاز ہوگا۔ صدر جمہوریہ کے خطاب کے بعد مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں کے ایک مختصر اجلاس کے دوران اقتصادی جائزہ پیش کریں گی۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ اقتصادی جائزے کا پیش کیا جانا پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے باضابطہ آغاز کا موقع ہوتا ہے۔

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔               V/C – Superna Saikia

اقتصادی سروے ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل کا ایک جامع جائزہ ہوتا ہے۔ اسے چیف اقتصادی مشیر کی رہنمائی میں اقتصادی امور سے متعلق محکمے کی جانب سے تیار کیا جاتا ہے۔ وزیر خزانہ کل مرکزی بجٹ پیش کریں گی۔ پیر کے روز صدر جمہوریہ کے خطاب پر دونوں ایوانوں میں شکریہ کی تحریک پر بحث ہوگی۔ اس دوران اس اجلاس میں 16 بل بحث اور منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ آج سے 13 فروری تک جبکہ دوسرا مرحلہ 10 مارچ سے 4 اپریل تک ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں