آج صبح گجرات کے بھاؤنگر ضلع کے ہائی وے پر ایک سڑک حادثہ میں چھ لوگوں کی موت ہوگئی اور 22 لوگ زخمی ہوئے۔ یہ حادثہ بھاؤنگر ہائی وے پر تراپج گاؤں کے قریب ایک پرائیویٹ بس ایک ڈمپر ٹرک کے ٹکرانے سے ہوا۔ قریبی اسپتال میں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کیا اور زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کی دعا کی۔
Site Admin | December 17, 2024 9:17 PM