July 11, 2024 3:11 PM

printer

آج صبح فلپائن کے صوبے سلطان کودرت میں زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا، جس کی شدّت سات بتائی جاتی ہے

فلپائن کے سلطان Kudarat صوبے میں آج صبح سات اعشاریہ صفر شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ فلپائن کی زلزلے سے متعلق ایجنسی نے خبر دی ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 13 منٹ پر زلزلے کے یہ جھٹکے محسوس کئے گئے۔  یہ زلزلہ جنوبی مغربی علاقوں سے دور 722 کلو میٹر کی گہرائی میں مرکوز تھا۔ زلزلے کے جھٹکے فلپائن کے دوسرے بڑے جریرے Mindanao اور ملحقہ صوبوں میں بھی محسوس کئے گئے۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں