ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 24, 2024 9:52 AM

printer

آج صارفین کا قومی دن منایا جا رہا ہے۔ مرکزی وزیر پرہلاد جوشی صارفین کے مفادات کے تحفظ کو بڑھاوا دینے کیلئے اہم اقدامات کا آغاز کریں گے۔

آج صارفین کا قومی دن منایا جارہا ہے۔ یہ دن ملک میں صارفین کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کیلئے 24 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ آج ہی کے دن صارفین کے تحفظ ایکٹ-1986 کو صدر جمہوریہ کی جانب سے منظوری حاصل ہوئی تھی اور اِسے نافذ کیا گیا تھا۔ اِس سال صارفین کے قومی دن کا موضوع ہے: ’صارفین کے انصاف کیلئے ورچوئل سماعت اور ڈیجیٹل رسائی‘۔

صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے وزیر پرہلاد جوشی، آج نئی دلّی میں صارفین کے قومی دن کے موقع پر مختلف اقدامات کا آغاز کریں گے۔ اِن اقدامات میں ’جاگو گراہک جاگو‘ ایپ، جاگرِتی ایپ اور جاگرِتی ڈیش بورڈ شامل ہیں، جن کا مقصد ای-کامرس پلیٹ فارم پر کاروبار کے ناپسندیدہ طریقوں کی شناخت کرنا اور صارفین کو بااختیار بنانا ہے۔ جناب پرہلاد جوشی تجارت کیلئے لائسنسنگ، تصدیق اور اندراج کے عمل کو اصل دھارے میں لانے نیز ضابطوں پر عمل آوری کے بوجھ کو کم کرنے اور شفافیت کو فروغ دینے کیلئے ای-میپ پورٹل کا بھی آغاز کریں گے۔ صارفین کے امور کا محکمہ، صارفین کیلئے اضافہ شدہ قومی ہیلپ لائن پورٹل کی بھی شروعات کرے گا۔ اس پورٹل میں اضافی خصوصیات شامل کی گئی ہیں۔ آن لائن فروخت ہونے والے سامان کی حفاظت اور صارفین کے حقوق کا احترام کرنے کو یقینی بنانے کیلئے 13 اہم ای-کامرس پلیٹ فارم کے ذریعہ سیفٹی کے عہد پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔ اس موقع پر گوہاٹی اور ممبئی میں قومی جانچ ہاؤس کے دو جدید ترین سہولتی مراکز کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں