آج شمالی بھارت کے مختلف حصوں میں بہت گھنا کہرا چھایا ہوا ہے جس کی وجہ سے پورے خطے میں صاف نظر نہیں آرہا ہے۔ دلّی-این سی آر میں بھی آج گھنا کہرا چھایا ہواہے۔ دلّی آنے والی کم و بیش 27 ٹرینیں اور مختلف پروازوں میں تاخیر کی خبر ہے۔ بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، اترپردیش، دلّی، این سی آر اور راجستھان کے کئی حصوں میں آج رات اور صبح کے وقت میں بہت گھنا کہرا چھائے رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، اڈیشہ، مدھیہ پردیش اور شمال مشرقی ریاستوں میں آئندہ دو روز کے دوران اسی طرح کے موسم کے حالات رہنے کا امکان ہے۔
IMD کے مطابق مغربی ہمالیائی خطے میں کہیں کہیں بارش اور برفباری ہونے کا امکان ہے اور پنجاب،ہریانہ، چنڈی گڑھ، مغربی اترپردیش اور راجستھان میں پورے ختم ہفتہ دور دور تک بارش کے حالات رہنے کا امکان ہے۔ موسمیات کے محکمے نے اگلے دو روز کے دوران شمال مغربی بھارت اور گجرات خطے میں کم از کم درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری سیلسیس کی بتدریج گراوٹ اور اِس کے بعد رفتہ رفتہ دو سے چار ڈگری سیلسیس کے اضافے کی بھی پیش گوئی کی ہے۔