کرکٹ میں آج شام ہرارے اسپورٹس کلب میں، ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں مردوں کی بھارتی ٹیم، زمبابوے کے ساتھ کھیلے گی۔ یہ میچ سہ پہر ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں نے پانچ میچوں کی اس سیریز میں ایک-ایک میچ جیتا ہے۔شبھمن گل کی قیادت میں نوجوان ٹیم انڈیا اس میچ کو جیت کر سیریز میں سبقت حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔
اس سے پہلے سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت نے زمبابوے پر 100 رن سے جیت حاصل کی تھی، جس میں ابھیشیک شرما نے شاندار سنچری بنائی تھی۔ جبکہ بھارت کو پہلے میچ میں میزبان ٹیم کے ہاتھوں 13 رن سے شکست ملی تھی۔