مردوں کے ICC ٹوئنٹی۔ٹوئنٹی عالمی کپ کے سُپر آٹھ مرحلے میں 2024، آج شام بھارتی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے Antigua کے نارتھ ساؤنڈ میں واقع سر وی ون ریچرڈز اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ آکاشوانی کی طرف سے میچ پر رواں تبصرہ نشر کیا جائے گا۔
کل رات St. Lucia کے شہر Gros Islet میں کھیلے گئے سپر آٹھ کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 7 رن سے ہرایا۔
جنوبی افریقہ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورس میں 6 وکٹ پر 163 رن بنائے۔
دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے جیت کے لیے دیے گئے 164 رن کے نشانے کو حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورس میں 6 وکٹ پر 156 رن بنائے۔
جنوبی افریقہ کے کھلاڑی Quinton De Kock کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔