ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 11, 2025 10:34 AM

printer

آج شام وزیراعظم مودی تاریخی شہر Marseille روانہ ہوں گے جہاں وہ صدر میخواں کے ساتھ کئی میٹنگس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی آج پیرس میں فرانس کے صدر ایمانوئل میخواں سے بات چیت کریں گے۔ وزیراعظم،  AI ایکشن سمٹ کی مشترکہ طور پر صدارت بھی کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی آج پیرس میں فرانس کے صدر ایمانوئل میخواں سے بات چیت کریں گے، جس کا مقصد بھارت۔فرانس تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔ جناب مودی کلیدی دو طرفہ مذاکرات میں بھی شرکت کریں گے جس میں بھارت اور فرانس کے درمیان کئی دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کئے جانے کی امید ہے۔ جناب مودی آج AI ایکشن سمٹ میں بھی شرکت کریں گے جہاں عالمی AI معیارات کے قیام اور ذمہ دار AI  ترقی کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ بھارت اِس اجلاس کی مشترکہ صدارت کر رہا ہے۔

جیسے جیسے مصنوعی ذہانت ہماری دنیاکو بدل رہی ہے اور رازادری، تعصب اور ملازمتوں کے نقصان جیسے خدشات پیدا ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم دیگر رہنماؤں کے ساتھ مل کر عالمی AI معیارات کے قیام اور اس ٹیکنالوجی کی ذمہ ارانہ ترقی پر غور کریں گے۔رہنماؤں کا اعلان اور ایک AI فاؤنڈینشن کا اعلان اس سربراہ اجلاس میں متوقع ہے۔ دونوں رہنما بھارت۔فرانس CEO فورم کی بھی مشترکہ صدارت کریں گے۔اہم دو طرفہ معاہدے بشمول دفاعی معاہدے 2047 کے روڈ میپ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک معاہدہ طے پانے کی توقع ہے۔

آج کا مصروف ترین ایجنڈہ بھارت کی متحرک اور مستقبل کی جانب دیکھنے والی سفارتکار کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیراعظم کی مصروفیات عالمی AI معیارات طے کرنے سے لے کر اسٹریٹیجک شراکتداریوں کے قیام تک بھارت کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے اِس سے پہلے کَل رات فرانس پہنچنے پر وزیراعظم کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ فرانس کے وزیر دفاع Sebastien Lecornu نے ہوائی اڈے پر اُن کا گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا۔ ساتھ ہی پیرس میں بھارتی برادری نے ان کا پُرجوش انداز میں خیر مقدم کیا۔سرد موسم کے باوجود پیرس میں بھارتی برادری نے وزیراعظم مودی کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

اِس دوران فضا، مودی مودی کے نعروں، بھارت کے ترنگہ پرچم اور جوش و خروش سے بھرے نعروں سے گونج رہی تھی، پیرس میں بھارتی برادری نے اُن کا والہانہ استقبال کیا۔وزیراعظم، نریندر مودی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بھارتی برادری کے جوش و جذبے پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے  فخر کا اظہار کیا۔بعد میں انھوں نے فرانس کے صدر ایمانوئل میخواں کی طرف سے دیے گئے عشائیہ میں شرکت کی، جو مصنوعی ذہانت کے سربراہ اجلاس میں شامل ہونے والے رہنماؤں کے اعزاز میں دیا گیا تھا۔ وزیراعظم نے اِس موقع پر امریکہ کے نائب صدر JD Wanes سے بھی تبادلہ خیال کیا۔فرانس میں اپنی مصروفیات کے بعد وزیراعظم امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔وہ Marseille سے کل روانہ ہوں گے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں