کرکٹ میں آج شام جوہانسبرگ کے Wanderers اسٹیڈیم میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا اور آخری ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلا جائے گا۔ بھارت کو 4 میچوں کی سیریز میں دو ایک کی سبقت حاصل ہے۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 61 رن سے ہرایا تھا دوسرے میچ میں میزبان جنوبی افریقہ نے تین وکٹ سے جیت حاصل کرکے سیریز برابر کرلی تھی۔ تیسرے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو گیارہ رن سے ہراکر سیریز میں سبقت حاصل کرلی تھی۔
ہاکی میں بہار کے راجگیر میں جاری خواتین ایشین چمپئنس ٹرافی میں کَل شام بھارت نے تھائی لینڈ کو صفر کے مقابلے تیرہ گول سے شکست دی۔ لگاتار تین جیت کے ساتھ بھارت فی الحال پوائنٹس ٹیبل میں گول کے فرق کی بنیاد پر اولمپک کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی چین کی ٹیم سے پیچھے ہے۔ بھارت کا مقابلہ کَل چین سے ہوگا۔