June 29, 2024 2:57 PM

printer

آج شام بارباڈوز میں ٹوینٹی-ٹوینٹی مردوں کے عالمی کپ میں بھارت کا سامنا جنوبی افریقہ سے ہوگا

کرکٹ میں، مردوں کے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کا فائنل بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج بارباڈوس میں ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔

بھارتی ٹیم نے روہت شرما کی قیادت میں سیمی فائنل میچ میں 68 رن سے انگلینڈ کو ہراکر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ دوسری طرف جنوبی افریقہ، افغانستان کو ہراکر فائنل میں پہنچا ہے۔ بھارت اور جنوبی افریقہ دونوں ہی ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں ایک بھی میچ نہیں ہاری ہیں اور دونوں ہی ٹیمیں اپنی جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے عالمی کپ کا خطاب اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گی۔ یہ میچ راہل دراوڑ کیلئے بھی بطور بھارتی ٹیم کوچ آخری میچ ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں