بھارت کا 55 واں بین الاقوامی فلم فیسٹول آج گوا میں شروع ہوگا۔ یہ فیسٹول اِس مہینے کی 28 تاریخ تک جاری رہے گا۔ بڑی افتتاحی تقریب آج شام تقریباً 5 بجے شیاما پرساد مکھرجی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔ 81 ملکوں کی 180 سے زیادہ فلموں کے ساتھ افی 2024 اِس سال کا سب سے بڑا ایڈیشن ہوگا، جس میں زیادہ فلموں کو شامل کیا جائے گا اور زیادہ مقامات پر فلمیں دکھائی جائیں گی۔
Site Admin | November 20, 2024 2:29 PM