آج سے اتراکھنڈ کے شہر دہرادون کے پریڈ گراؤنڈ میں عالمی آیوروید کانگریس اور آیوروید ایکسپو شروع ہوگی۔ یہ باوقار تقریب آیوروید کے شعبے میں تحقیق و ترقی کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔
اس سال کے پروگرام کا موضوع ’ڈیجیٹل ہیلتھ آیورویدک اپروچ‘ ہے، جس میں روایتی آیورید کو جدید تکنیکی ترقیوں کے ساتھ مربوط کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس چار روزہ کانگریس میں بھارت کے پانچ ہزار پانچ سو سے زیادہ مندوبین اور 350 سے زیادہ بین الاقوامی شرکا حصہ لیں گے، جو آیوروید اور صحت سے متعلق شعبوں میں جدید ٹکنالوجی اور تحقیق پر خصوصی توجہ مرکوز کریں گے۔
اس کانگریس اور آیوروید ایکسپو میں 350 اسٹال لگائے جائیں گے جو لوگوں کی توجہ کا مرکز رہنے والے ہیں۔ اس نمائش میں بھارت اور بیرون ملک کے معروف آیورویدک اداروں کی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کی جائے گی۔